حکومت نے ’’تلور‘‘ کے شکار کا خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کردیا

0

وفاقی حکومت نے’تلور‘ کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں جب کہ قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو شکارکے لیے پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ کے علاقے مختص کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وفاقی حکومت نے ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’تلور‘  کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں،جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ان میں قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی بھی شامل ہیں جب کہ شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر عائد پابندی ختم کردی

پنجاب میں تلور کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق 3 ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر سے  31 جنوری 2017 تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ تلور کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت پابندی ہے جب کہ پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں تاہم زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں۔

Leave A Reply

SEO India Rank seo company in chennai digital marketing company in chennai