اللہ تعالیٰ کی بہتری

0

بادشاہ جو بھی باتک رتا تو وزیر کہتا اسی میں کوئی بہتری ہو گی۔ ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی وزیر نے کہا اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی بہتری ہو گی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ میری انگلی کٹ گئی ہے اور تم کہہ رہے ہو کہ اس میں بھی اللہ کی کوئی بہتری ہو گی۔ بادشاہ نے وزیر کو جیل میں ڈال دیا تو پھر بھی وزیر نے کہا کہ اس میں بھی اللہ کی کوئی بہتری ہو گی بادشاہ کو غصہ آیا۔ بہرحال بادشاہ شکار کےلئے گیا جنگل میں ایسی جگہ چلا گیا جہاں پر ایسے لوگ رہتے تھے کہ وہ لوگ سال میں ایک آدمی کو ذبح کرتے تھے انہوں نے بادشاہ کو پکڑ لیا جب اس کو ذبح کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا بادشاہ کی انگلی کٹی ہوئی ہے انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا کہ ہم ایسے شخص کو ذبح نہیں کرتے جس کے جسم سے کوئی بھی چیز کٹی ہو یا خراب ہو، انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا۔ بادشاہ واپس آتا ہے وزیر سے بہت خوش ہوتا ہے اس کو بلاتا ہے اور کہتا ہے واقعی اللہ تعالیٰ کے ہم کام کی کوئی بہتری ہوتی ہے میری انگلی کٹی تھی میری جان بچ گئی یں میں نے تمہیں جیل میں ڈالا اس وقت بھی تم نے یہی کہا، تمہارے جیل جانے میں کیا بہتری تھی؟
وزیر کہتا ہے اگر میں جیل میں نہ ہوتا آپ نے مجھے شکار پر لے کر جانا تھا آپ کی انگلی کٹی تھی آپ کو انہوں نے چھوڑ دینا تھا اور آپ کی جگہ انہوں نے مجھے ذبح کر دینا تھا اب سمجھ آئی کہ اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔ اے انسان!! تقدیر کے لکھے پر کبھی شکوہ نہ کیا کر، تو اتنا عقل مند نہیں جو ”رب“ کے ارادے کو سمجھ سکے!

Leave A Reply

SEO India Rank seo company in chennai digital marketing company in chennai