عمران خان نے ایک بار پھر تیسری شادی کی خواہش ظاہر کردی

0

مانچسٹر: 

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 2 بار ناکامی کے بعد اب شاید تیسری بار بھی شادی کا لڈو کھانے کو تیار ہیں۔

مانچسٹر میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے قریبی دوست انیل مسرت کی بہن کی شادی میں شرکت کی، تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شادیوں کے موقع پر اظہار رائے نہیں کرتا جب کہ اپنی زندگی میں دوسری بار کسی بھی شادی کے موقع پر بول رہا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شادی کر رہا ہوں بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دلہا اور دلہن کو شادی کے حوالے سے زیادہ اچھی نصیحت نہیں کرسکتے کیونکہ شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے جس پر شادی کی تقریب میں بیٹھے مہمانوں نے خوب قہقہہ لگایا۔ عمران خان نے بس یہ ہی نہیں کہا بلکہ اپنی تیسری شادی کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری بارشادی کا بندھن ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہو

Leave A Reply